قصور، سکولوں اور کالجز میں ہیپاٹائٹس کی وجوہات اور بچائو بارے آگاہی مہم کا آغاز

منگل 12 دسمبر 2017 18:49

قصور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء)پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ضلع بھر کے سکولوں اور کالجز میں ہیپاٹائٹس کی وجوہات اور بچائو بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر سعید کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کو ہیپا ٹائٹس سے بچائو اور وجوہات بارے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک بھرپور پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ۔

اس مہم کے دوران کرنل (ر) علی یاسر نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور ‘سپیئریئر گروپ آف کالج ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قصور ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول قصور ، پاکستان ماڈل ہائی سکول ، پنجاب سکالرز ہائی سکول کے تقریبا 8ہزار طلباء و طالبات کو ہیپا ٹائٹس کی وجوہات اور اس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں