پیوندکئے گئے بیر کے پودے کھیت میں لگانے کی ہدایت

بدھ 13 دسمبر 2017 12:22

قصور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے بیر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگست ‘ستمبرمیں پیوندکئے گئے پودے دسمبرکے آخرتک کھیت میں لگا دیں ‘بیرہر قسم کی زمین میں باآسانی اُگایاجاسکتاہے لیکن بہتر پیداوارگہری ریتلی میرا اورچونے والی زمینوں سے حاصل ہوتی ہے‘ بیر کا پودا ریتلی اور شورزدہ زمینوں میں بھی مناسب مقدار دیتاہے او رکم آبپاش علاقوں میں بھی باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے،انہوں نے بتایا کہ زمین میں جس جگہ پودالگانا مقصود ہو وہاں 1.

(جاری ہے)

1 میٹر سائزکا گڑھاکھودیں ‘گڑھے کو 2سی3ہفتے کیلئے کھلا چھوڑ دیں ‘پودے لگانے سے کم ازکم 2ہفتے پہلے گڑھوں کی اوپروالی ایک فٹ مٹی کے برابر ایک حصہ پھل اور ایک حصہ گوبرکی گلی سڑی کھاد اچھی طرح ملاکر بھردیں اس جگہ کوسطح زمین سے تھوڑا اونچارکھیں اور پانی لگا دیں، انہوں نے کہا کہ وترآنے پر گڑھے کا لیول زمین کے برابرکردیں اور پودے لگا دیں ‘پودے لگانے کے بعد ان کو اردگرد سے اچھی طرح دبادیں اور آبپاشی کریں‘پہلی آبپاشی کے بعد زمین میں بننے والی دراڑوں سے اچھی طرح بھردیں‘بیرکا پودا ریتلی اور شورزدہ زمینوں میں بھی مناسب پیداواردیتاہے اورکم آبپاشی علاقوں میں بھی باآسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں