جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی

بدھ 13 دسمبر 2017 12:22

قصور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)کھڈیاں خاص پولیس نے لیڈی منشیات فروش سے ایک کلو ہیروئن جبکہ مصطفی آباد کالونی پولیس نے ایک شخص سے ایک کلو چرس برآمد کر لی،تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص پولیس نے محلہ رحمان پورہ میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش رفعت بی بی سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو ہیرئن برآمد کر کے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ مصطفی آباد پولیس نے میر کالونی میں چھاپہ مار کر حیدر علی نامی منشیات فروش سے ایک کلو چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں