کاشتکار نے گنے کے مقررہ نرخ نہ ملنے پر اپنی فصل کو آگ لگادی

بدھ 13 دسمبر 2017 14:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء)قصور کی تحصیل چونیاں میں کاشتکار نے گنے کے مقررہ نرخ نہ ملنے پر اپنی ہی کھڑی فصل کو خود ہی آگ لگادی ۔چونیاں کے نواحی علاقہ گد پور کے کاشتکار کاکہنا تھا کہ 2014ء سے مل مالکان کی جانب سے گنے کی ادائیگیاں بھی نہیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

دلبرداشتہ ہوکر اور شوگر مالکان کی جانب سے ریٹ کم اور مقررہ نرخ نہ ملنے پر اپنی پانچ ایکڑ پرکھڑی گنے کی فصل کو خود ہی آگ لگادی ہے۔سرکاری قیمت 180 کے بجائے 144روپے فی من دے کربھی گنے کے وزن سے کٹوتی کی جاتی ہے،شوگر مل مالکان کے گٹھ جوڑنے دانستہ طور پرکرشنگ سیزن میں بھی تاخیر کی ہے جبکہ چھوٹے کاشتکار تو گھر چلانے کیلئے اپنے جانور اورزمین فروخت کرنے پر بھی مجبور ہو چکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں