قصور پولیس کی کارروائی، ڈکیتی، راہزنی ،چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میںملوث جگری ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار

قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 18:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) تھانہ صدرقصور پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میںملوث جگری ڈکیت گینگ کے چار ارکان سرغنہ جگر عرف جگری،شیر عرف شیرا،نوید اور فریاد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ،ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی طرف سے پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ملزم جگرعرف جگری نے اپنے دیگرساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا جورات کے وقت ناکہ لگا کر راہزنی اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران نقدی ،موبائل فون ،موٹرسائیکل ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور مزاحمت کرنے پرتشدد کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے تھانہ صدر قصوراورمصطفی آبادکے علاقوں میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا ،ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرم باجوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدرقصور انسپکٹرملک طارق محمودودیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیموں نے گینگ کو ٹریس کر کے گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے،15موبائل فون، موٹرسائیکل،طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان اور اسلحہ ناجائز تین پسٹل،ایک ریوالور برآمدکرلیے ہیں،ملزمان نے دوران انٹیر وگیشن ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی11سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں