ٹریفک حادثہ میں طالبعلم جاں بحق

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:53

قصور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) پرانی منڈی پتوکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں بی اے کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بی اے کا طالبعلم محمدحسین کالج سے گھرواپس آرہاتھا کہ پتوکی پرانی منڈی کے قریب تیزرفتار نامعلوم ٹرک کے ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں