کاشتکار فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدارکی اقدامات کریں، زرعی ما ہرین

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:53

قصور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ چورکیڑے کی سنڈی ننھے پودوں کورات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے لہذا کاشتکار فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدارکی اقدامات کریں‘آلو کے کاشتکار اپنی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے تدارکی اقدامات پر عمل کریں اور فصل کو چور کیڑے کی سنڈی سے بچایاجائے جو ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے اس طرح پودے فصل آور ہونے سے قبل ہی تباہ ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آلو کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودے کے بالائی حصے سخت ہوجائیں اور انکے نیچے آلو بن جائیں تو آلو کو اندر سے کھوکھلا ہونے سے بچانے کیلئے سنڈی کے پروانے تلف کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجائے اورپودوں کے قریب روشنی کے پھندے لگاکر سنڈیاں تلاش کرنے کے بعد انہیں تلف کردیاجائے۔ فصل کی فوری گوڈی کی جائے اورپانی بھی دیاجائے۔ امریکن سنڈی پتوں کو نقصان پہنچاتی ہے اسلئے روشنی کے پھندے لاکر اس سنڈے کے پروانوں کو تلف کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لشکری سنڈی کے بچے پتوں کو کھاتے ہیں اسکے انسداد کیلئے حملہ شدہ پتوں کو سنڈیوں اور انڈوں سمیت توڑکر تلف کردیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں