آج کے نوجوان ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، پرویزشہزاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:53

قصور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)پاکستان کے انتہائی قابل نوجوان ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں‘آج کے نوجوان ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کھڈیاں خاص کے صدر پرویزشہزادنے ایک تقریب میںیوتھ ونگ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ٹیکنیکل شعبہ کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ضلع قصور میں یوتھ کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے ضلع قصورکے نوجوان مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے جوق درجوق مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب بھی اقتدارمیں آئی اس نے ہمیشہ یوتھ کیلئے بھرپوراقدامات کئے۔تقریب میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں