ڈی سی قصور کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کا دورہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:54

قصور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ ‘مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈی سی قصور سائرہ عمر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال ‘محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تحصیل کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے موضع پیمار روڈ ‘ہندال چوک ‘چک نمبر 54‘بت ‘کچی لائناں‘نتھوکے میں تعمیر شدہ اور زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مختلف تعمیر شدہ روڈز میں استعمال ہونیوالے میٹریل کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے استعمال کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری فلاحی منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں تا کہ علاقہ کے عوام جلد منصوبوں سے مستفید ہو سکیں ۔غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ترقی کے ثمرات ضلع کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تا کہ لوگوں کو معیاری سہولیات بہم پہنچانے میں تاخیر نہ ہو۔ بعدازاںانہوں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ ذمہ داری کو کما حقہ پورا کریں اور مریضوں کے بہترعلاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں