ضلعی حکومت کے زیر اہتمام یوم تحفظ القدس کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

بیت المقدس کے حوالے سے امریکی پالیسی مسترد کرنے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بازی

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) ضلعی حکومت قصور کے زیر اہتمام یوم تحفظ القدس کے حوالے سے ریلی کا انعقاد ‘بیت المقدس کے حوالے سے امریکی پالیسی مسترد کرنے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بازی ۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصورکے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم تحفظ القدس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں رکن قومی اسمبلی وسیم اختر شیخ ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی ‘چیئر مین میونسپل کمیٹی قصور ایاز احمد خاں ‘چیئر مین بیت المال ناصر محمود خاں ‘وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی قصور احمد لطیف چوہدری ‘وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں ‘ضلعی افسران ‘ملازمین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کی حفاظت اور حرمت کیلئے مسلمان اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔مقررین نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوراً اس معاملے کا نوٹس لے اور مقبوضہ بیت المقدس سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کروائے اور اسرائیلی دہشتگردوں کو فلسطین سے نکالنے کیلئے عالم اسلام مشترکہ کوششیں کرے ۔ مقررین نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں