اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 23:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد ‘ضلع بھر کے ڈاکٹرز کی شرکت ۔ تفصیل کے مطابق اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جسمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لائک احمد ‘چیئر مین اکیڈمی آف فیملی فزیشنز پاکستان ڈاکٹر طارق محمود میاں ‘صدر پاکستان فیملی فزیشن قصور ڈاکٹر محمد شفیق احمد شیخ ‘جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد ‘صدر پی ایم اے قصور ڈاکٹر حفیظ الرحمن ‘ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی قصور محمد اقبال ‘ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور سمیت ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سمپوزیم تین سیشن پر مشتمل تھا پہلے سیشن میں پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر تنویر احمد‘دوسرے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور تیسرے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر ظہیر اختر نے مختلف بیماریوں جن میں معدے کی تکلیف ‘ڈینگی بخار اور سانس کی بیماریوں کے حوالے سے لیکچر ز دیئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں