مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے‘ حاجی نعیم صفدر انصاری

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:30

قصور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے‘آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) شاندارکارکردگی کی بنیاد پر ایک بڑے مارجن سے جیتے گی۔ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں ترقیاتی کاموں سے آتی ہے‘انشا ء اللہ مسلم لیگ(ن) دوبارہ برسراقتدارآکر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔انھوں نے کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کوختم کرکے اپنے وعدے کو پوراکیاہے‘(ن)لیگ کو سیاسی طورپر کمزورسمجھنے والے اور دراڑیں ڈالنے والوں کے مقدرمیں 2018ء کے انتخابات میں بھی شکست ہے۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایازاحمدخاں‘وائس چیئرمین بلدیہ قصوراحمدلطیف ایڈووکیٹ‘سابق ناظم حاجی رفیق بھولا نمبردار‘کونسلرز زاہد حسن صابری‘محمدعامرصابری‘محمدنعیم بھٹی‘مہرمحمدلطیف نے بھی خطاب کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں