قصور،عدالت نے نیب کی اپیل مسترد کر کے تاریخی فیصلہ دیا ،راجہ عبدالقدوس

وزیرِ اعظم کے نا اہل قرار دئیے جانے والے فیصلے پر پورے ملک کو افسوس ہے، رہنما مسلم لیگ ن

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) جھوٹ کو سچ نے ہرا دیاعدالت نے نیب کی اپیل مسترد کر کے تاریخی فیصلہ دیا ،پاکستان تحریکِ انصاف کی دھرنے دلوانے والی اے ٹی ایم مشین بند ہو گئی جبکہ اقامے کی بنیاد پر وزیرِ اعظم کے نا اہل قرار دئیے جانے والے فیصلے پر پورے ملک کو افسوس ہے اور آج بھی قوم انکی نا اہلی کے فیصلے کو نہیں مانتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما، ہر دل عزیز شخصیت راجہ عبدالقدوس صابر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارکنان کو تنخواہیں نہ دینے والے ایمانداری کا بھاشن دیتے شرمندگی بھی محسوس نہیں کرتے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دینے والے قومی ہیرو ہوتے ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور وہ ہر پیشی پر احتساب عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اگلے الیکشن کے بر وقت کروانے کی حکومت پوری کوشش کر رہی ہے اس بات میں کوئی شک نہیں اس بار بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت بنائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں