قصور،حکومت کے ترقیاتی فنڈز میں اپنے نمائندوں کو نواز نے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب سردار وقاص حسن موکل کا شدید تنقید

ہفتہ 16 دسمبر 2017 20:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2017ء) حکومت کے ترقیاتی فنڈز میں اپنے نمائندوں کو نواز نے پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سردار وقاص حسن موکل نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے کیونکہ وہ بھی عوامی منتخب نمائندے ہیںلہٰذا برابری کی سطح پر حکومت فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنا کر انصاف کے تقاضے پو رے کرے یہ باتیں انہوں نے ضلعی سماجی رہنماء رانا محمد اسلم خاں کے الہ آبادڈیرہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اس موقع پرسردار محمد افضل ڈوگر ، رانا محمد عاصم اسلم ،بلال جتالہ و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سردار وقاص موکل نے مہنگائی کی انتہا کردی پٹرولیم مصنوعات سے لیکر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام خود کشی پر مجبور ہو چکے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ چوہدری برادران پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جنہوں نے ملکی تعمیرو ترقی میں ریکارڈ میگا پراجیکٹ مکمل کروائے جسکا ثمر موجودہ حکومت کو مل رہا ہے ۔حدیبیہ پیپر مل کیس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتیں برابری کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں