آر پی او قصور نے پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کی سماعت کی

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:02

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید نے پولیس افسران و ملازمان کی اپیلوں کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

آر پی او شیخوپورہ ریجن نے اپیلو ں کی سماعت کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد بشیر کی سزا سنشور ،سب انسپکٹر محمد انور کی سزا سنشور ، سب انسپکٹر محمد ثقلین کی سزا ایک سال انکریمنٹ سٹاپ ، لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر روبینہ تبسم کی سزا سنشور ،ہیڈ کانسٹیبل طارق محمود 829کی سزا 500روپے جرمانہ ،سابقہ ریکروٹ کانسٹیبل نیاز حسین 1356کی سزا ڈسمس فرام سروس،لیڈی کا نسٹیبل طیبہ رزاق 2307کی سزا ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ سٹاپ، لیڈی کانسٹیبل شاہدہ تبسم 1119کی سزا 500روپے جرمانہ کی اپیلوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سزائوں کو برقرار رکھا جبکہ سب انسپکٹر محمدبشیر کی سز01سال سروس ضبطگی کوکم کر کے 06ماہ سروس ضبطگی ،سب انسپکٹر محمد بشیر کی دوسری اپیل میں سزا سنشور کو کم کر کے وارننگ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انور کی سزاایک سال سروس ضبطگی کو کم کر کے سنشور ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرکرامت علی کی سزا 02سال سروس ضبطگی کو کم کر کے 01سال سروس ضبطگی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد جاوید کی سزا 01سال سروس ضبطگی کو کم کر کے سنشور ، ہیڈ کا نسٹیبل محمد خالد 1060کی سزا دو سال سروس ضبطگی کو کم کر کے 01سال سال سروس ضبطگی ،ہیڈ کانسٹیبل سلیم اللہ کی سزا 3000روپے جرمانہ سے کم کر کے 500روپے جرمانہ ، ہیڈ کانسٹیبل خان شمیر 212کی سزا سنشورکو کم کرکے واننگ ،کانسٹیبل عابد محمود 94کی سزا 5000روپے جرمانہ سے کم کر کے 500روپے جرمانہ ،کانسٹیبل اللہ دتہ 1436کی سزا 5000روپے جرمانہ سے کم کر کے 3000روپے جر مانہ ،ڈرائیور کانسٹیبل بشارت علی 541کی سزا ایک ماہ بنیادی تنخواہ سٹاپ سے کم کر کے 3000روپے جرمانہ میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں