مٹر کی اگیتی اقسام کوچوڑی پٹریوں کے دونوں جانب کاشت کریں ‘زرعی ماہرین

اتوار 17 دسمبر 2017 12:40

قصور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا کہ مٹرکے پودے کورے کے اثرات کوکافی حد تک برداشت کرلیتے ہیںلیکن پھول اور چھوٹی پھلیوں کو کورے سے نقصان کا خطرہ ہوتاہے‘ مٹرکی کاشت کیلئے ذرخیز میرازمین جس میں پانی کے نکاس کاخاطرخواہ انتظام ہو موزوں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار میں مناسب اضافہ کیلئے فصل کاشت کرنے سے کم ازکم ایک ماہ قبل 10تا12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبرکی کھادڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں‘ کھیت کو ہموار کرکے کیاریوں میں تقسیم کریں ‘رائونی کریں‘وترآنے پر2سے 3مرتبہ ہل اور سہاگہ چلاکرزمین کو اچھی طرح نرم اور بھربھرا کرلیں‘ مٹر کی اگیتی اقسام کو75سینٹی میٹرچوڑی پٹریوں کے دونوں جانب کاشت کریں ‘کاشت کرنے کیلئے ہاتھ سے کیراکریں‘ہربیج کو 5سینٹی میٹرکے فاصلہ پر 2 سے 3سینٹی میٹر گہرالگادیں‘پچھیتی اقسام کی کاشت کیلئے پٹریوں کی چوڑائی ایک تاڈیڑھ میٹرجبکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8تا10سینٹی میٹررکھیں‘شروع میں فصل کوہفتہ کے وقفہ سے پانی دیں تاہم بعدمیں موسم سردہونے پرپانی کا وقفہ بڑھادیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں