تیلداراجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے زیراہتمام آگا ہی واک

اتوار 17 دسمبر 2017 12:40

قصور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) تیلداراجناس کی کاشت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے زیراہتمام کسانوں میں شعور اجاگرکرنے کیلئے مہم جاری ہے‘ تیلدار اجناس کی اہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ان اجناس کی امدادی سکیم کا اعلان بھی کیاہے۔

(جاری ہے)

سورج مکھی کی افادیت اور منافع بخش کاشت بارے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے اور پیداواری ٹیکنالوجی بارے آگاہی دینے کیلئے گائوں‘یونین کونسلز‘مرکز‘تحصیل اور ضلعی سطح پر سیمینارزاور تربیتی پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں