پاکستان کی ترقی تعلیمی انقلاب سے وابستہ ہے، ملک رشیداحمدخاں

منگل 19 دسمبر 2017 11:31

قصور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی تعلیمی انقلاب سے وابستہ ہے‘ علم و ہنر کو بلندیوں کوچھوئے بغیر پاکستان میں معاشی وصنعتی ارتقاء ممکن نہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے تعلیمی ویژن کی وجہ سے آج پنجاب بھر کے سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات ‘ کلاسزرومز‘ سکولوں کی اپ گریڈیشن، سکولوں کی چار دیواری اور تعمیرکوترجیح بنیادوں پر مکمل کیاجارہاہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے حلقہ این ای140کے گورنمنٹ ہائی سکول کنگن پورمیں24کلاس رومز کی تعمیر کے سنگ بنیاد و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک رشیداحمدخاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں‘ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اپنے ہر دورِاقتدارمیں صحت اورتعلیم پرخصوصی توجہ دی ہیں‘ گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار دن بدن بہتر ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارے قائدین کی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک تعمیروترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے۔ انہوں نے اس موقع پر غریب اور مستحق طلباء میں جرسیاں بھی تقسیم کیں۔ تقریب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کنگن پورحافظ خالدمحمود‘ سکول ہذاکے ہیڈماسٹرمحمدامتیاز اعوان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں