سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی ہدایات ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز کالج چھانگا مانگا کا دورہ

میٹریل کے معیار اور کوالٹی کا جائزہ لیا‘کالج کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طلعت رشید

منگل 19 دسمبر 2017 17:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2017ء)سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور طلعت رشید کا زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز کالج چھانگا مانگا کا دورہ‘ میٹریل کے معیار اور کوالٹی کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور طلعت رشید نے گزشتہ روز زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز کالج چھانگا مانگا کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بلڈنگ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چھانگا مانگا کالج کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے تا کہ جلد از جلد یہاں بچیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوںاور اس کالج سے علاقہ بھر کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ زیر تعمیر کالجز کی بلڈنگ میں استعمال ہونیوالے میٹریل اورکوالٹی کو چیک کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر ڈویلپمنٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی کام کر رہی ہیں تا کہ نمبر ون کوالٹی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے ۔

بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طلعت رشید نے گورنمنٹ بوائز کالج چونیاں کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے کالج میں صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘اساتذہ کی حاضری اور بچوں کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے متعلقہ پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ کالج میں پینے کیلئے صاف پانی ‘صفائی ستھرائی اورسیکورٹی کے بہترین انتظامات کو مزید بہتر بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں