قصور، تحریک انصاف کے تمام ورکر میاں فاروق احمد انصاری پر اعتماد کرتے ہیں ،محمد اشفاق نوشاہی قادری

منگل 19 دسمبر 2017 22:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد اشفاق نوشاہی قادری نے کہا کہ حلقہ این اے 139کے لیے میاں فاروق احمد انصاری پاکستان تحریک انصاف کے ایک مضبوط امیدوار ہیں جو سردار آصف احمد علی کے مقابلے میں جیتنے کی کہیں زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف قصور کے تمام ورکر میاں فاروق احمد انصاری پر اعتماد کرتے ہیں کیوں کہ میاں فاروق احمد انصاری نے این اے 139میں پارٹی کے لیے دن رات محنت کی اور پی ٹی آئی کو قصور میں مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں فاروق احمد انصاری اپنے مد مقابل سیاسی حریف کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ کبھی بھی کسی کے آگے نہ جھکا ہے اور نہ ہی بکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سردار آصف احمد علی کبھی بھی قصور میں نظر نہیں آئے اور وزیر خارجہ بن کر بھی انہوں نے قصور کے لیے اور قصور کی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا پارٹی قائدین کو ٹکٹ دیتے ہوئے یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ ٹکٹ کا اصل حقدار کون ہے اگر میاں فاروق احمد انصاری کے ساتھ زیادتی کی گئی تو وہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کے ساتھ زیادتی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں