قصور،مشہور سیاسی شخصیت عطاء الرحمن انصاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

منگل 19 دسمبر 2017 22:47

قصور،مشہور سیاسی شخصیت عطاء الرحمن انصاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2017ء) قصور کی مشہور سیاسی ،سماجی شخصیت اور امیدوارپی پی 177 پاکستان تحریک انصاف عطاء الرحمن انصاری بگے والے نے سابقہ وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کے پیچھے بھاگ رہے ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ملک کو قرضوں تلے ڈوبا دیا ہے اور عوام صحت ،تعلیم ،صاف پانی جیسی بنیادوں سہولتوں سے محروم ہے بھوک پیاس کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں اور عدالت عظمہ نے ان حکمرانوں کو کرپٹ اور بے ایمان ثابت کر دیا ہے ،۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کی وہ واحد سچی اور ایماندار شخصیت ہیں جن کے ہاتھوں میں ملک کی بھاگ دوڑ محفوظ رہے گی اور ملک حقیقی معائنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا عدالت عظمہ نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیکر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے ہیں عمران خان نے عوام کے اندر اپنے حقوق اور کرپشن کے خلاف شعور پیدا کر کے تاریخی اور مثالی جدوجہد کی ہے جو عوام کی خوشحالی کا سبب بنے گی آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں