کینولا کی کاشت سے کسان کے مالی مفاد کا تحفظ ہوگا، ماہرین

جمعرات 21 دسمبر 2017 11:31

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) کینولاکی کاشت پر سبسڈی سے کسانوں میں کینولا کی کاشت کے بارے شعورآیاہے جس کا فائدہ صنعت کو ہوگا ‘کینولاکی کاشت سے کسان کے مالی مفاد کا تحفظ ہوگا‘ کینولا کی فصل کیلئے آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کو دوحصو ں میں تقسیم کرکے ڈالا جائے‘ کینولا اقسام کیلئے آبپاش علاقوں میں تین تا چار پانی کافی ہیں۔

معاشی ماہرین نے مزیدکہا کہ زرعی سائنسدانوں نے کینولا کی کاشت کے جو اصول مرتب کئے ہیں ان پر عمل کیاجائے‘کینولااقسام کیلئے آبپاش علاقوں میں تین یا تاچارپانی کافی ہیں۔ماہرین نے مزیدکہا کہ زرعی سائنسدانوں نے کینولا کی کاشت کے جو اصول مرتب کئے ہیں ان پر عمل کیاجائے‘کینولاکو پہلا پانی اگائو کے 30دن بعد ‘دوسراپانی پھول آنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیاجائے‘شدید کورے کی صورت میں ہلکی آبپاشی ضرور کریں تاکہ کینولا متاثرنہ ہو اور صنعتکار اس کے بہترنرخ دے سکے۔

(جاری ہے)

جب پودے چارپتے نکال لیں تو کینولاکی چھدرائی کریں‘ چھدرائی کرتے وقت پودوں کا درمیانی فاصلہ 10تا15سینٹی میٹررکھیں‘چھدرائی ہرصورت میں پہلی آبپاشی سے پہلے کرلیں اور کمزور اور بیماری پودے بھی نکال دیں تاکہ صحتمند پودوں کی قیمت بھی کم نہ ہوجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں