25 دسمبر کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعرات 21 دسمبر 2017 11:36

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122قصور ڈاکٹر فرزند علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122قصورنے 25دسمبر کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پلان کے مطابق عملہ 24گھنٹے ہائی الرٹ رہے گا‘ ریسکیواہلکاروں کی چھٹیاں محدود کر کے قصور شہر کے 17 مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا، ان مقامات میں قصور‘ پتوکی‘ کوٹ رادھاکشن، چونیاںاور پھولنگرکے چرچ شامل ہیں۔ ضلعی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن1122 پر کال کریںاور ریسکیو1122عملے سے تعاون کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں