جعلی و مضر صحت کھل بنانے پر پانچ فیکٹریاں سیل

جمعرات 21 دسمبر 2017 11:36

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر تحصیل پتوکی میں جعلی ومضرصحت کھل بنانے کی پانچ فیکٹریوں کیخلاف 12مقدمات درج کرکے ان کو سیل کردیاگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک تحصیل پتوکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جعلی و مضرصحت کھل بنانے کی پانچ فیکٹریوں جن میں سخی عباس آئل مل پتوکی کیخلاف دو مقدمات ‘ابراہیم آئل مل دیناناتھ کے خلاف تین مقدمات ‘مدینہ آئل مل پتوکی کیخلاف تین مقدمات‘اسامہ آئل مل پتوکی کے خلاف تین مقدمات ،الفریدآئل مل بہڑوال کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے ان فیکٹریوںکو سیل کردیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں