کینولا کی کاشت سے کسان کے مالی مفاد کا تحفظ ہوگا، ماہرین

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2017ء)کینولاکی کاشت پر سبسڈی سے کسانوں میں کینولا کی کاشت کے بارے شعورآیاہے جس کا فائدہ صنعت کو ہوگا کینولاکی کاشت سے کسان کے مالی مفاد کا تحفظ ہوگا کینولا کی فصل کیلئے آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کو دوحصو ں میں تقسیم کرکے ڈالا جائے کینولا اقسام کیلئے آبپاش علاقوں میں تین تا چار پانی کافی ہیں۔

معاشی ماہرین نے مزیدکہا کہ زرعی سائنسدانوں نے کینولا کی کاشت کے جو اصول مرتب کئے ہیں ان پر عمل کیاجائیکینولااقسام کیلئے آبپاش علاقوں میں تین یا تاچارپانی کافی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مزیدکہا کہ زرعی سائنسدانوں نے کینولا کی کاشت کے جو اصول مرتب کئے ہیں ان پر عمل کیاجائیکینولاکو پہلا پانی اگائو کے 30دن بعد دوسراپانی پھول آنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیاجائیشدید کورے کی صورت میں ہلکی آبپاشی ضرور کریں تاکہ کینولا متاثرنہ ہو اور صنعتکار اس کے بہترنرخ دے سکے۔

جب پودے چارپتے نکال لیں تو کینولاکی چھدرائی کریں چھدرائی کرتے وقت پودوں کا درمیانی فاصلہ 10تا15سینٹی میٹررکھیںچھدرائی ہرصورت میں پہلی آبپاشی سے پہلے کرلیں اور کمزور اور بیماری پودے بھی نکال دیں تاکہ صحتمند پودوں کی قیمت بھی کم نہ ہوجائے۔۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں