تیز رفتار ٹرالہ اُلٹنے سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:41

قصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) کھڈیاں خاص میں تیز رفتار ٹرالہ اُلٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق علی احمد جوکہ کھڈیا ںکا رہائشی ہے بانس والا ٹرالہ نمبری LEC-288لیکر جارہا تھا ،نور پور نہر کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرالہ اوورلوڈہونے کی وجہ سے اُلٹ گیا جس کے نتیجہ میں وہ زمین پرگِرکرشدید زخمی ہوگیا،ریسکیو1122قصورکاعملہ زخمی علی احمدکوجناح ہسپتال لاہور لیکرجارہاتھا کہ راستے میں ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں