معتدل اور خشک موسم پیازکی زیادہ پیداوار کیلئے موزوں ہے‘زرعی ماہرین

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:41

قصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پیازکا شمار قدیم ترین سبزیوں میں ہوتاہے ‘پیاز خون کی شریانوں میں جمع ہونیوالی چربی کو تحلیل کرتاہے اور دل کے مہلک امراض سے محفوظ رکھتاہے‘ معتدل اور خشک موسم پیازکی زیادہ پیداوار کیلئے موزوں ہے‘ پیازکی نرسری پرکورے کا بہت کم اثرپڑتاہے لہذا پودوں کی کھیت میں منتقلی دسمبر‘ جنوری میں کردی جائے‘ ایک ایکڑ رقبے پر پیازکی کاشت کیلئے پنیری تیار کرنے کیلئے تین کلوگرام بیج اور چار سے پانچ مرلے زمین درکارہوتی ہے ،پنیری کے قریب اگر کیڑوں کے گھر ہوںتو ان کا فوری سدباب کیاجائے‘کھیت میں نرسری تبدیل کرنے سے کچھ دن پہلے پانی روک دیاجائے تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں