جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

جمعرات 21 دسمبر 2017 15:44

قصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء)پنجاب بھرمیں جعلی کھادوں اور زرعی ادویات تیار وفروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیاگیاہے جس کے باعث مذکورہ دھندے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گیِ لہذا اگرزمیندار ‘کاشتکاروں‘کسانوں یا شہریوں کو کسی جگہ پر جعلی کھادوں اور جعلی ادویات کی تیاری ‘ان کے ذخیرہ یاخریدوفروخت کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاع یا شکایت ہوتو فوری طورپر محکمہ زراعت کے متعلقہ حکام‘ انتظامی افسران اور قریبی تھانہ سے رجوع کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق حکومت کسان دوست اقدامات اٹھارہی ہے‘کسان دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پنجاب بھرکے کسانوں کیلئے گندم کے بیج کے نرخوں میں مناسب کمی کی گئی ہے جس سے کاشتکاروں کو بھرپورفائدہ اٹھاناچاہئے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے پالیسیاں بنا رہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں