آرپی اوکی زیرصدارت ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 21 دسمبر 2017 18:25

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء)ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی زیر صدارت ریجن میں جاری اور نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے کانفرنس روم آر پی او آفس شیخوپورہ ریجن میں میٹنگ کا انعقاد ہوا اور نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیا گیا،آر پی او شیخوپورہ ریجن ان سکیموں پر کام کی رفتار اور ٹھیکیداروں کی کا رکردگی کا جائزہ لیا آر پی او آفس بمقام چوہنگ لاہور کی بلڈنگ کے بارے میں ایکسین بلڈنگ سرکل IIIمحمد حسیب کو ہدایت کی بلڈنگ کی تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کے متعلق ریگولربنیاد پر میٹنگ کی جائیں گی اور بلڈنگ کی تعمیر مقر ر کردہ وقت پر مکمل کیا جائے گا ،آر پی او شیخوپورہ ریجن نے ضلع قصور میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ گنڈاسنگھ والا کے تعمیراتی کا م کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے جبکہ تھانہ سٹی چونیاں،چھانگا مانگا اور الہٰ آباد کی بلڈنگ کے بارے میں کام کی رفتار کو سست قرار دیا اور محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ مزید فنڈ کی ڈیمانڈ لکھ کر بھجوائیں تاکہ تمام پراجیکٹس کواپنے ٹارگٹ ٹائم سے پہلے مکمل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میٹنگ کے دوران ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی جاری ترقیاتی کاموں کا بغور جائزہ لیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں