ٹریفک حاد ثات میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق

جمعرات 21 دسمبر 2017 23:12

قصور۔21 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2017ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے مختلف تین واقعات میں پانچ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شیخم کے علاقہ بلھے شاہ پیپر ملزمیں دو مزدور ندیم مسیح اور فیص فیکٹریری کے دیواروں کو رنگ کررہے تھے کہ ایک کنٹینرجسے حیدر وعلی نامہ ڈرائیور چلا رہا تھا کہ اچانک بے قابو ہو کر ان پر چڑھ گیا جس سے ندیم مسیح موقع پر ہی جاں بحق اور فیض زخمی ہو گیا ، فیض کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ الہ آباد کے علاقہ لاڈی میں محمد سلیم کا پانچ سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار گدھا ریڑھی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا اور اسی طرح شیخم کا رہائشی مدثر جو کہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اسکول جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو گیا ،مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں