آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنایاجائے ،ماہرین زراعت

ہفتہ 23 دسمبر 2017 14:02

قصور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو آخری چنائی والی کپاس کو بیج نہ بنانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار آخری چنائی والی کپا س کو الگ رکھیں اور اس سے بیج نہ بنائیں کیونکہ اس کپاس کا ریشہ کمزور اوربنولہ بھی بیج کے قابل نہیں رہتانیز کپاس کی مختلف اقسام کو الگ الگ گوداموں میں رکھا جائے تاکہ مختلف اقسام کے ریشے اور بیج کی کوالٹی آپس میں مل کر متاثرنہ ہو۔

(جاری ہے)

چنی ہوئی کپاس کوخشک جگہ پر اورہر قسم کی کپاس کو الگ الگ رکھناچاہئیے۔ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد اس کھیت میں بھیڑ بکریاں چھوڑدیں تاکہ وہ بچے کھچے ٹینڈے کھالیں اور اس طرح ان میں موجود گلابی سنڈی ودیگر سنڈیاں تلف ہوجائیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں