قصور،دولے والا سے کوٹلی پٹھاناں والی تک واپڈا کے پول زمین بوس ہونے لگے

ہفتہ 23 دسمبر 2017 18:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2017ء) دولے والا سے کوٹلی پٹھاناں والی تک واپڈا کے پول زمین بوس ہونے لگے ، بجلی کے وولٹیج بھی کم آنے لگے ،دیہات کے لوگ سراپا احتجا ج ،اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق دولے والا اور کوٹلی پٹھاناں کے بجلی کے پول زمین بوس ہونے لگے ،لوگوں کا کہنا ہے کہانتظامیہ کی پاس جب بھی درخواستیں لے کر جائے کہ بجلی کے پول کوتبدیل کیے جائیں توہر وقت یہ جواب ملا کے پول بنا کر بھیجاہواہے اس وقت کو20سال بیت گئے مگر پر پوزل نہیں بن سکا ہر ایل ایس اپنا وقت کرکے تبدیل ہوجاتا ہے پول سیدھے کروانے کی زحمت بھی نہیں کرتے بلکہ بجلی بند ہوجائے توکئی کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد بحال نہیںہوتی بل بجلی بروقت وصول کئے جاتے ہیں مگر واپڈا میٹر بل تبدیل کرنے سے عرصہ سے قاصر ہیں گیا رہ ہزار کے وی کی تاریں بھی زنگ لگنے کی وجہ سے زمین بوسیدہ ہوچکی ہیں جن کی وجہ سے دیہاتوں کووولٹیج کم ملتے ہیں اور اکثر الیکٹرونکس کا سامان جل جاتاہے مگران کے کانوں پر جوا نہیں رنگتی دولے والہ اور حسین خانوالہ فیلڈپر ڈیٹی کر نے واپڈا ملازم اپنی ڈیوٹی سے غافل ہیں جب کبھی واپڈاملازموں کوکمپلین کی ضرورت پڑتی ہے توان کو ملنا انتہائی مشکل ہے دیہاتوں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بجلی وغیرہ ٹھیک کرنے کا کام کرتے ہیں ،دیہات کے لوگوں نے ایس ای واپڈا اور دیگر اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں