کاشتکارگندم کو سردی اورکورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں،ماہرین زراعت

اتوار 24 دسمبر 2017 13:13

قصور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2017ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کو سخت سردی اورکورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات کریں،فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اس قدر بہتر پیداوارکا حصول ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے کاشتکار اور زمیندار دھندیا بارش اورتیز ہواکی صورت میں اپنی فصلوں پر کیڑے مار ادویات کے سپرے سے گریزکریں تاکہ اس کا اثر زائل ہونے سے بچانے سمیت مالی نقصان سے بھی بچاجاسکے۔

کاشتکار محکمہ زراعت کے افسران کی مشاورت سے منظورشدہ ادویات کا سپرے کریں تاکہ فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچاکر فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی میں کیڑے مارادویات کا اہم کردار ہے‘ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے جہاں عملہ ہمہ وقت کسانوں کی خدمت کیلئے موجودہوتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں