قصور، ڈاکوئوں نے شہری کے گھر سے طلائی زیورات اور لا کھوں روپے نقدی لو ٹ لی

اتوار 24 دسمبر 2017 13:13

قصور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2017ء) قصور کے علاقے بھائی کوٹ پتوکی میں ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 30لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ رات چوہدری صدیق خاں میو اپنے گھر میں اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا کہ اچانک گھر میں دس بارہ ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغما ل بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور 52 تولے طلائی زیورات اور485000 کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں