قصور،میڈیم نورجہاں کی 17 ویں برسی منائی گئی

پیر 25 دسمبر 2017 17:00

قصور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء)ملکہ ترنم نورجہاں کو دنیائے فانی سے کوچ کئی17برس بیت گئے لیکن ان کی مدھرآوزآج بھی کانوں میںرس گھولتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔میڈیم نورجہاں کی 17 ویں برسی انکے آبائی شہرقصورکوٹ مرادخاںمیں منائی گئی ‘مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے انکے عزیزواقارب نے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی۔

میڈم نور جہاں کی پیدائش21ستمبر1926ء کو قصورکے ایک موسیقارگھرانے میں ہوئی۔9برس کی عمرمیں اپنے فلمی کیریئرکاآغازکرنیوالی ملکہ ترنم کا اصل نام اللہ وسائی تھاجبکہ فلمی دنیامیں انہوں نے نورجہاں کے نام سے مقبولیت حاصل کی۔ نورجہاں نی1935ء سی1963ء تک فلموں میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے فن کا بھی مظاہرہ کیا اور مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کیلئے اپنی خاص جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اردو‘پنجابی‘ پشتو‘سندھی اور فارسی زبان میں کئی ترانے اور گیت گائے جو ایک کے بعد ایک مشہور ہوتے چلے گئے۔انہوں نے بہترین گائیکی اوراداکاری کے باعث کئی ایوارڈزبھی جیتے‘ان کی سریلی آوازاورخوبروشخضیت کی وجہ سے انہیں پاکستان میں ملکہ ترنم کا خطاب دیاگیا۔ملکہ ترنم نورجہاں نے اپنے فنی کیریئر کے دوران ہزاروں گیت گائے خاص کر1965ء کی پاک ‘بھارت جنگ کے دوران انکے قومی نغمے قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں‘حکومت پاکستان نے نورجہاں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اورنشان امتیازسے نوازا۔ملکہ ترنم نورجہاں 23دسمبر2000ء کو دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں