محکمہ زراعت کی سبزیوں پر سپرے کے باعث پھیلنے والی بیماریوں بارے کاشتکاروںکی آگاہی مہم کا آغاز

پیر 25 دسمبر 2017 17:00

قصور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء)حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت نے سبزیوں پر ماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیر اندھادھند سپرے کے باعث جلدی امراض کینسر ‘اسہال‘ مادہ تولیدمیں کمزوری سمیت دیگربیماریوں کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان نقصانات کے بارے میں کاشتکاروں اورعوام کو آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی مہم کا آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ذرائع نے بتایا کہ سپرے کے سدباب کیلئے شروع کی گئی اس مہم کے دوران کاشتکاروں کو بتایاجائیگا کہ وہ سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کریں اورغیرضروری طورپر زائدمقدار میں زرعی ادویات کے سپرے سے گریزکیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں خصوصی لیکچرز دینے کے علاوہ معلوماتی لیٹریچربھی فراہم کیاجارہاہے تاکہ کاشتکاروں میں زرعی ایجوکیشن کافروغ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بے جا سپرے جہاں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں وہیں فائدہ مند اثرات‘شہدکی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہوجاتے ہیں جبکہ سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اورمعیار بھی متاثر ہوجاتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں