پاکستان مسلم لیگ(ن)نے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کی سیا ست کی ہے،رانامحمدحیات خاں

پیر 25 دسمبر 2017 17:00

قصور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ اقدارکی سیاست کی ہے‘ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کو اوڑھنابچھونا بنائے رکھاہے‘ عوام کی فلاح و بہبود اورملک کی تعمیروترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے اپنے ڈیرہ پر آئے ہوئے یونین چیئرمینز‘وائس چیئرمینز‘کونسلرزکی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح وعدوں اور دعوئوں کی بجائے ہرشعبہ کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں‘لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بندکرکے ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے اور توانائی کے منصوبوںکوریکارڈ مدت میں مکمل کرکے دنیاکو حیران کردیاہے‘ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کا وعدہ پوراکردکھایاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کی بناء پر عوام کے دلوں میں بستی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ میاں محمدنواز شریف نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا‘مخالفین سن لیں کہ 2018ء کے الیکشن کے بعد بھی (ن)لیگ کی ہی حکومت بنے گی یہ ترقی و خوشحالی کا سفر میاں برادران کی قیادت میں جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں