کپاس کی آئندہ فصل کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے،ترجمان

پیر 25 دسمبر 2017 17:01

․ قصور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب قصورکے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی آئندہ فصل کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جسے آف سیزن مینجمنٹ قراردیاگیاہے ‘کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ نہایت ضروری ہے ‘آف سیزن مینجمنٹ کے اس سال بھی بہترین نتائج برآمدہوئے ہیں ‘اس مینجمنٹ سے نہ صرف کپاس کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے بلکہ کپاس خطرناک کیڑوں خصوصاً گلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رہی ہے جس وجہ سے کسان کو کپاس کی اچھی قیمت مل رہی ہے‘کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کے حملہ کے پیش نظرموسم سرما کے دوران موثرحکمت عملی اپنا کر آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے بچایاجاسکتاہے‘کاشتکارموسم سرماکے دوران درج ذیل حکمت عملی اپنا کرآئندہ آنیوالی کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں‘چنائی مکمل ہونے پر چھوٹے اورمتاثرہ ٹینڈے اچھی طرح توڑلئے جائیں بعدازاں ٹینڈوں کو دھوپ میں پھیلا کر پوری طرح کھلنے کے بعد پھٹی کو الگ کرلیاجائے اور بچے ہوئے مواد کو جلادیاجائے‘آخری چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑبکریاں چرائیں تاکہ کچے ٹینڈے جانوروں کی خوراک بن سکیں اور گلابی سنڈی کے لاروے کاخاتمہ ہوسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں