قائداعظم اصولوں پر ڈٹے رہنے والے انسان تھے ان جیسی شخصیت صدیوں بعد قوموں کو ملتی ہیں،حاجی نعیم صفدر انصاری

پیر 25 دسمبر 2017 21:50

قصور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) پوری قوم آج بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے‘ قائداعظم نے سیاسی بصیرت سے انگریزوں اور ہندوئوں کے فلسفہ سیاست کو عبرتناک شکست دی‘ قائداعظم اپنے اصولوں‘موقف پر ڈٹے رہنے والے انسان تھے ان جیسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں بعد قوموں کو ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے اپنے ڈیر ہ پر یوم قائدڈے کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد پارٹی ورکروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب قائداعظم محمدعلی جناح نے پوراکیا‘قوم کو پاکستان کی صورت میں تحفہ دیا‘بابائے قوم کرشماتی شخضیت کے مالک تھے ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم ملک و قوم کی تقدیر سنوارسکتے ہیں آج قوم میں تحریک پاکستان جیساجذبہ ہوناچاہئیے اوراگرہم قائداعظم کے بتائے ہوئے راستے پرچلیں تو ہم عروج حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور حاجی ایاز احمدخاں‘وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور چوہدری احمدلطیف ایڈووکیٹ‘کونسلرزومسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں