ڈسٹرکٹ جیل قصور میں کرسمس ڈے کے حوالے سے کیک کا ٹنے کی تقریب کا اہتمام

پیر 25 دسمبر 2017 21:50

قصور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ جیل قصور میں کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل قصور شاہد ریاض خان نے مسیح قیدیوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور میں بھی کرسمس ڈے کے حوالے تقریب منعقد کی گئی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل قصور شاہد ریاض خان نے مسیح قیدیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پر یس کلب قصور حاجی محمد شریف مہر ،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل بھی موجودتھے۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ جیل قصور شاہد ریاض خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے امن کا پیغمبربن کر آئے اس کا احساس بھی دہشتگردی کو ختم کر تا ہے عیسائی امن پیار محبت امن ،بھائی چارے سے رہنا والے مذہب کا نام ہے مگر وہ لوگ جن کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں عیسائی کمیونٹی اس ملک کا سرمایہ ہے انہوں نے عیسائیوں کو کرسمس ڈے پر مبارکباد پیش کی اور ملک کی تعمیروترقی کیلئے دعائیں خیر کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں