میٹروبس، اورنج ٹرین منصوبے ترقی وخوشحالی کے ضامن ہیں، مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی، الحاج پیر سید ولی شاہ بخاری

منگل 26 دسمبر 2017 10:50

قصور۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء)آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد محمد نوازشریف کی طرف سے محمد شہبازشریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی خوش آئند بات ہے اب پنجاب کی طرح پوراملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن)علماء ومشائخ ونگ کے چیئرمین الحاج پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری نے پاک ویلفیئرانٹرنیشنل فائونڈیشن قصور کے زیراہتمام میلادمصطفی ؐ کی تقریب کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے پر عمل کیا‘ میٹروبس اور اورنج ٹرین منصوبے ترقی وخوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ محمد شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے ترقیاتی کاموں کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جبکہ (ن)لیگ علماء ومشائخ ونگ محمدنوازشریف کی طرف سے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد محمد شہبازشریف کو بطور وزیراعظم نامزدکرنے کے فیصلے کی بھرپور تائیدکرتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بناء پر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی انشاء اللہ آئندہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ کا ہی ہوگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں