کاشتکار مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، زرعی ماہرین

منگل 26 دسمبر 2017 10:50

قصور۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے سفارش کی ہے کہ سبزمرچ کے کاشتکار اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے‘یہ بیماری ابتدائی پھل پرگول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتے ہیں اورآخرمیں ساراپھل سیاہ ہوکر گل سڑجاتاہے ‘ پتے چڑمڑ ہجاتے ہیں‘پھول جھڑ جاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹاہوتاہے‘مرچ کے جھائوکی بیماری پتوں پرگول یہ نوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیارکرلیتے ہیں‘ مرچ کے تنائوکاگلائو کے حملہ سے پودے کاتنا زمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پھول سوکھ جاتاہے اس بیماری سے بچائوکیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈیہ متبادل زہرین3 تا 5 مرتبہ بدل کر سپرے کریں بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں