بروقت تشخیص، فوری علاج سے ہیپاٹائٹس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر عبدالمجید

منگل 26 دسمبر 2017 10:50

قصور۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء) ہیپاٹائٹس سی کی بروقت تشخیص نہ ہو تو 15سی20 سال بعد جگرسکڑنا شروع ہوجاتاہے جوجان لیوا ثابت ہوتاہے اس لئے ہرشخص کو وقتاً فوقتاً سکریننگ کرواتے رہناچاہئیے تاکہ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص کے بعد فوری علاج سے بیماری کو کنٹرول کیاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسرقصور ڈاکٹر عبدالمجید نے’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکریننگ کا باقاعدہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی بڑی تعدادکو ہیپاٹائٹس سی کا اسوقت معلوم ہوتاہے جب انکا پیٹ پھولناشروع ہوجاتاہے‘ خون کی الٹیاں آنے لگیں‘پائوں سوجھ جائیں‘ آنکھیں پیلی ہو جائیں یا بیہوشی کا دورہ پڑے لیکن تب جگرکافی حدتک سکڑ چکاہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدبتایا کہ اس وقت ہیپاٹائٹس‘شوگراوربلڈپریشر 90 فیصد بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں جن کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے‘ان تینوں بیماریوں سے فالج‘ ہارٹ اٹیک ‘ برین ہیمرج اورگردے فیل ہونے کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف عوام کو علاج و معالجے میں بہترسہولتوں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرات سے عوام مستفیدہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں