بہاریہ مونگ کو بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں، زرعی ماہرین

منگل 26 دسمبر 2017 10:51

قصور۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ مونگ کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کا بغورمعائنہ کرتے رہیں اور فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت اقدامات کریں‘مونگ کی بیماریوں میں پتوں کا چڑمڑوائرس، موذیک پتوں کی دھبے دار بیماری، تنے کی سرانڈ ، جڑوں کا گلنا پودوں کا سوکھ اور کوڑھ پن وغیرہ شامل ہیں ‘پتوں کا چڑمڑھ وائرس کے حملہ سے بیمارپودوں کے پتے چڑ مڑھ جاتے ہیں یہ وائرس بیمارپودے سے صحتمند پودے تک تیلے کے ذریعے منتقل ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں