سٹیٹ بینک نے نئے سال کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 27 دسمبر 2017 11:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال 2018ء کیلئے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کیمطابق 8مختلف مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی مجموعی طورپر 32قرعہ اندازی کی جائیں گی۔ 2جنوری2018ء کو15ہزارمالیت کے قومی بانڈزکی پہلی قرعہ اندازی ہوگی۔

(جاری ہے)

15جنوری کو750روپے‘ یکم فروری کو ساڑھے 7ہزار اور25ہزار‘ 15 فروری کو100روپے اور1500روپے‘ یکم مارچ کو40ہزار‘ 15مارچ کو 200روپے‘ 2اپریل کو 15ہزار‘ 16اپریل 750روپے‘ 2مئی کو ساڑھی7ہزاراور25ہزار ‘ 15مئی کو 100روپے اور 1500روپے‘ یکم جون کو40ہزار روپے ‘ 15جون کو 200 روپے‘ 3جولائی کو15ہزار‘ 16جولائی کو750روپے‘ یکم اگست کوساڑھے 7ہزار اور25ہزار‘ 15اگست کو100روپے اور1500روپے‘ 3ستمبرکو40ہزار روپے‘ 17ستمبرکو200روپے‘ یکم اکتوبرکو15ہزارروپے‘ 15اکتوبرکو750روپے‘ یکم نومبر کوساڑھے 7ہزاراور25ہزارروپے‘ 15نومبرکو 100روپے اور 1500روپے‘ 3دسمبرکو 40ہزار روپے مالیت کے جبکہ17دسمبرکو200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں