آر پی اوشیخوپورہ نے قصور میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا

بدھ 27 دسمبر 2017 22:51

قصور۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ریجن چوہدری ذوالفقارحمید نے ڈی پی او آفس قصور میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا ،انہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو ایک چھت کے نیچے سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مرکز کا قیام سنگ میل ثابت ہوگا جس نہ صرف لوگوں کے وقت کی بچت ہوگی بلکہ کرپشن کا بھی مکمل خاتمہ ہوگااس موقع پر ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد،ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز،انجمن تاجران کے عہدیداران،وکلاء اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز کے ویژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ پولیس خدمت مرکزکا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر شہریوں کو ایک چھت کے نیچے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ دار کا اندراج ،ڈرائیونگ لائسنس رینول و لرنر ،گاڑیوں کی ویری فیکشن ،رپٹ گمشدگی اور ایف آئی آر کی کاپی سمیت متعدد سہولیات میسر ہوں گی، افتتاحی تقریب کے دوران انجمن تاجرواں شہر قصور کے عہدیداران اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پولیس خدمت مرکز کے قیام پر آرپی او کا پھولوں کی پتیوں کیساتھ استقبال کیا اور بھرپور خراج تحسین پیش کیا ،بعدازاں آر پی شیخوپورہ ریجن نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم میٹنگ کی ،کرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کیساتھ ساتھ ہر ایس ایچ او کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں گاڑیوںکی انسپکشن کی اور متعلقہ افسران کو مناسب احکامات جاری بھی کئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں