قصور پو لیس کی کارروائی ،تین منشیات فروش گرفتار

بدھ 27 دسمبر 2017 22:52

قصور۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) پو لیس کی کارروائی میں تین منشیات فروش گرفتار، الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد افضل ڈوگر نے سرہالی روڈ، چھٹیانوالہ نہر اور مصطفی آباد میں چھاپہ مار کر تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے منشیات فروش قاسم سے 1050گرام ناظم علی سے 510گرام چرس جبکہ محمد علی میو سے چار لیٹر دیسی شراب بر آمد، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں