دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

بدھ 27 دسمبر 2017 22:52

قصور۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) قصور کے نواح میں چوری اور ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریاض لاہورسے اپنے گھر جارہا تھا کہ تھانہ سرائے مغل کے علاقہ چک 51نزد کوٹ کو چکر سنگھ میں پیچھے سے تعاقب کرتے پانچ نامعلوم ڈاکوئوں نے اسے اسلح کے زور پر روک کر اس سے دولاکھ دس ہزارروپے کی نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاجبکہ صدر پھولنگر کے علاقہ دارخاں میں پینٹ سٹور سے نامعلوم چور تالے توڑ کر 28ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں