قصور، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 28 دسمبر 2017 12:48

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) سٹی ڈویژن لیسکو میں رواں ماہ دسمبرمیں بجلی چوروں کیخلاف کئے گئے کریک ڈائون میں76بجلی چوروں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات کے اندراج کی تحریربھجوادی گئی۔ 21 لاکھ روپے کے ڈیٹکشن بلزڈال کر آدھی سے زائدرقم کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ یہ بات ایکسین سٹی ڈویژن جمشید زمان نے صحافیوں کو ایک ملاقات کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چیف ایگزیکٹولیسکوواجدعلی کاظمی کی ہدایات پر ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور کھلی کچہریوں میں بہت کم لوگوں کی شرکت ہوتی ہے کیونکہ ان کے ڈویژن اور سب ڈویژن آفس میں آنے والے صارفین کے مسائل اور مشکلات موقع پر حل کردیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چورکسی رعایت کے مستحق نہیں خواہ وہ کتنی ہی بااثرشخصیت کیوں نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں