پاکستان کے 3 اہم ترین پھلوں کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کیلئے 227.610ملین روپے کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے،محکمہ زراعت

بدھ 3 جنوری 2018 12:14

قصور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دنیابھرمیں پسند کئے جانیوالے پاکستان کی3 اہم ترین پھلوں کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کیلئے 227.610ملین روپے کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے اس منصوبہ سے آم‘امروداور کینوکی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے پھل کی مکھی کیلئے منصوبہ2017-18کیلئے شروع کیاہے۔

ا س منصوبہ کی کل لاگت 227-610ملین روپے ہے‘ منصوبہ کے تحت 3پھلوں آم‘ ترشادہ ‘امرودکے باغات کا چنائوکیاگیاہے اس منصوبہ کا انعقاد صوبہ پنجا ب کے 30اضلاع میں ہوگا جس میں سے 15اضلاع میں فروٹ فلائی میٹریل میتھائل یوجینال‘ پروٹین ہائیڈرولائسیٹ‘ میلاتھیان اور پلاسٹک ٹریپ پر 50فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں